سوئی سدرن حکام-صنعتکاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گیس کی موجودہ پریشر میں کمی اور لوڈ منیجمنٹ کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی، سندھ کے مختلف کاروباری حلقوں ، ٹریڈ اور انڈسٹریزکے نمائندگان پر مشتمل وفد کے درمیان ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں کامیاب مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ایم ڈی ایس جی سی امین راجپوت، ڈی ایم ڈی محمد وسیم، سینیئر جنرل منیجر سعید احمد لاڑک ، صنعتکاروں زبیر موتی والا ، جاوید بلوانی، جنید منگدا و دیگر نے شرکت کی۔صنعتکاروں نے لو پریشر کے حوالے سے اپنےتحفظات پیش کئے۔ایم ڈی نے کہا کہ کمپنی کو گیس کی قلت اور کم پریشر کا سامنا ہے ، جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔اگر سارے صنعتکار مکمل تعاون کرکے اتوار کو صنعتیں بند رکھیں اور طے شدہ معاملات کی روشنی میں کیپٹو پاور جنرل انڈسٹری کو 50 فیصد پر پابند کیا جائے ، تو گیس کی لوپریشر میں بہتری آسکتی ہے۔امین راجپوت نے مزید کہا کے اگلے ہفتے ایک بہت بڑا گیس کا صارف 10 روز کے لئے سالانہ مرمت پر جا رہا ہے ، جس سے بھی گیس پریشر کی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔ صنعتکاروں کے نمائندے زبیر موتی والا نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعتکار آج (اتوار) مکمل انڈسٹریز بند رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More