دھند سے ٹریفک حادثات میں 3جاں بحق -9زخمی
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہا، دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق اور9زخمی ہو گئے۔ نارروال میں 2موٹرسائیکل سواربھائی ٹریکٹرٹرالی کے نیچے کچلے گئے ۔ قصور کےنواحی علاقہ نےئکی میں موٹرسائیکل اور ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواررضوان احمد جاں بحق اور نصیر احمد شدید زخمی ہو گیا ۔ دیپالپور روڈ کوٹ سلیم کے قریب کیری ڈبہ اور ٹریکٹر کی ٹکر میں کری ڈبہ سوار محمد اعظم شدید مضروب ہوگیا ۔ پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔ دنیا پور میں حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ا ہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا،زخمیوں میں 5 سالہ بچہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول، بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ون برہان سے پشاورتک جبکہ ایم ٹو کوٹ مومن سے لاہور تک اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کئے گئے۔