مالم جبہ میں اسکی فیسٹیول جاری ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے
سوات(امت نیوز)مالم جبہ میں سنو فیسٹیول جاری،ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے۔ سطح سمندرسے9 ہزار2 سوفٹ بلندی پرواقع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں اسنو فیسٹیول جاری ہے۔ مالم جبہ میں منعقدہونیوالے سنو فیسٹیو ل میں شرکت کیلئے ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے ، فیسٹول میں سکینگ ،اسنو بوٹنگ،اسنو ٹیوبنگ اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔ مالم جبہ کے سکی ریزارٹ پر بچوں کیلئے پلے لینڈ بھی بنایا گیا۔