مکی آرتھر آئی سی سی کی وارننگ پر حیران
دبئی (امت نیوز) قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر آئی سی سی کی وارننگ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط فیصلے پر احتجاج حق ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو تھرڈ امپائر کے فیصلے کو ناپسندیدہ قرار دینا بھی مہنگا پڑ گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تھرڈ امپائر سے خراب رویہ اختیار کرنے پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک منفی پوائنٹ ایوارڈ کردیا۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 149رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں وہ صفر پر ہی پہلے اوپنر سے محروم ہو گئی۔پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملا تاہم فخر زمان نے کیچ ڈراپ کر کے پاکستانی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا لیکن اگلے ہی اوور اظہر علی ڈین ایلگر کا کیچ لے کر پاکستان کو اہم کامیابی دلا دی۔میچ کے 9ویں اوور میں ڈین ایلگر سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے البتہ جنوبی افریقی بلے باز کو گیند زمین پر گرنے کا شبہ ہوا جس کے سبب تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا گیا۔ری پلے سے واضح تھا کہ اظہر علی نے گیند کو زمین پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا لیکن پاکستانی ٹیم سمیت میدان میں موجود تمام ہی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب ٹی وی امپائر نے ایلگر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔