اوباما دورمیں ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات رکوائی گئیں- ٹرمپ

0

واشنگٹن (امت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوباما دورحکومت میں ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات رکوائی گئیں۔فوکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نےانکشاف کیا کہ سابق صدر اوباما کےزیر پرستی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات میں حقائق تبدیل کرکےانہیں فائدہ پہنچایا۔ امریکی صدرنے کہا یہ بات اب ثابت ہوگئی ہے کہ ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات کا رخ موڑ کر میری جانب کردیا گیا تاہم اب غیر قانونی طریقوں اور کرپشن سے متعلق درست حقائق سامنے آگئے ہیں۔ امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے میں بڑی پیشرفت کا امکان ظاہرکرتے ہوئے بتایا کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر طویل اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس تجارتی جنگ کے باوجود امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے آگے بڑھے ہیں جبکہ تجارتی تنازعے کے خاتمے اور کسی معاہدے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More