مارکیٹ کمیٹی معطل کرکے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے-چیئرمین فروٹ منڈی

0

کراچی (پ ر) چیئرمین فروٹ منڈی حاجی زاہد اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی نے کرپشن کا بازار گرم کرکے تاجروں اور عوام کو پریشان کررکھا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ اس کرپٹ مارکیٹ کو معطل کرکے غیر جانبدار مارکیٹ قائم جائے اورمارکیٹ کمیٹی کی کرپشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اصل حقائق عوام کے سامنے رکھیں جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی کرپشن کے خلاف تمام ایسوسی ایشنز متحد ہیں۔ ہم ہر فورم پر مارکیٹ کمیٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور تاجر برادری کے جائز حقوق کا دفاع کریں گے۔ گزشتہ 17 سالوں سے سبزی منڈی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ تقریب میں چیئرمین آل پاکستان فروٹ منڈی ملک سونی بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More