امت کے اکاؤنٹس منیجر سید کاشف الرحمٰن کو صدمہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ امت کے اکاؤنٹس منیجر سید کاشف الرحمٰن کی والدہ اتوار کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ مخدوم شاہ مسجداورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ادا کی گئی اور تدفین بھی مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔ مرحومہ کا سوئم منگل کو صبح 8 بجے مکان نمبر 1151 منصور نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ہوگا۔ امت کے کارکنوں نے سید کاشف الرحمٰن سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔