پی پی فاروڈ بلاک میں 20سے 26اراکین جاسکتے ہیں۔واوڈا کا دعویٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، پیپلزپارٹی کے فاورڈ بلا ک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سندھ کی سیاست کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کردیا ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ اپنی دوسری مصروفیات کم کریں، ان پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کردیا ہے جب کہ ان کے گھر بھی آج اہم میٹنگ ہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا نہ ہی اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا جائےگا،بدلے میں سندھ حکومت آصف زرداری کے کرپشن کیس سمیت تمام کیسز کی شفاف تحقیقات ہونے دے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی و نون لیگ کرپشن کیخلاف حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں۔