پیر افضل قادری دل کی تکلیف پراسپتال داخل

0

راولپنڈی (نمائندہ امت)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیرافضل قادری کودل کی تکلیف کےباعث اسپتال میں داخل کردیاگیا۔ذرائع کےمطابق افضل قادری کوگجرات جیل سےآرمڈفورسزانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو (اےایف آئی سی) راولپنڈی منتقل کردیاگیاہے۔انہیں ڈی ایس پی کھاریاں میاں ارشدایلیٹ کمانڈوزکی سیکورٹی میں لائےجہاں انہیں ڈھائی گھنٹےتک ایمرجنسی میں طبی امدادفراہم کی گئی۔افضل قادری کومزید ٹیسٹوں کےلئےریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ منتقل کرکےسی ٹی اسکین،چھاتی کےایکسرے،الٹراساونڈ کئےگئے جس کے بعد انہیں داخل کرلیا گیاجس کےبعدان کی سیکورٹی کےلئےراولپنڈی پولیس کو تعینات کردیاگیااورگجرات پولیس واپس روانہ ہوگئی ہے۔واضح رہےکہ آسیہ مسیح کی بریت کےخلاف احتجاج کےدوران ہنگامہ آرائی کرنےکےالزام میں خادم حسین رضوی اورپیر افضل حسین قادری سمیت تحریک لبیک کےاہم رہنمابغاوت اوردہشت گردی کےمقدمات میں گرفتارہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More