بھارت کو پاکستان کاپانی چوری نہیں کرنے دیں گے-چیف جسٹس

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نے نثار نے پانی چوری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیےکہ ہم بھارت کوپاکستان کاپانی چوری نہیں کرنے دیں گے، غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کےمترادف ہےیہ ریمارکس اتوارکےروزسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اپنی سربراہی میں 2رکنی بینچ کی دریائےراوی اورعباسیہ لنک کینال سےبھارت کی جانب سےپانی چوری کیس کی سماعت پردیئے۔چیف جسٹس نےریمارکس دیےکہ بھارت کیوں ہمارا پانی چوری کررہاہے، ہم اسےہمارا پانی چوری نہیں کرنےدیں گے۔چیف جسٹس نےاستفسارکیاکہ کیادریائےراوی سے بھارت کے پانی چوری سے متعلق پنجاب حکومت کوعلم ہے، اگر ایسا ہے تو کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟سیکریٹری آب پاشی نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے ہمارا پانی چوری نہیں کیا جا رہا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عباسیہ لنک کینال سے غریب کسانوں کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے۔چیف جسٹس نے سیکریٹری آبپاشی کو پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت دے دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےسیکرٹری آبپاشی پنجاب علی مرتضیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئےکہاکہ اقتدارمیں موجودلوگوں کوبتادیں یہ میری ان کوتنبیہ ہےکہ کسی کااستحصال نہیں کرنےدیں گے۔چیف جسٹس نےسیکریٹری آبپاشی سے4جنوری کوہدایت پرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More