’’پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش ایونٹس بحال ہوچکے ہیں‘‘
اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ2018ء پاکستان سکوائش کے لیے بہترین سال رہا جس کے دوران اسلام آباد سیمت لاہور اور کراچی میں عالمی سکواش کے مقابلے بحال ہوئے، امید ہے کہ2019ء بھی ملک میں سکواش سمیت دیگرکھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے لیے مثبت رہے گا۔ 2018ء میں قومی جونئیر کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر چیمپیئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کی،2019ء میں پشاور میں بھی کئی سال بعد2 انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے بتایا کہ2018ء کے دوران پاکستان سکوائش فیڈریشن کے صدرچیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران کی کوششوں سے ملک میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا،2018ء میں قومی جونیئر کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر چیمپیئن شپ میںکامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ملک بھر میں اکیڈمیاں بھی قائم کیہیں جس کے اچھے نتائج2019-20ء میں آنا شروع ہوجائیں گے،یہ اکیڈمیاںا سکواش کے سابق کھلاڑی جان شیر خان،جہانگیر خان اورقمر زمان چلا رہے ہیں اور جونیئر کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔