ایشیئن فٹبال کونسل کاپاکستانی فیڈریشن کےانتخابات ماننےسےانکار
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)فٹ بال کی ایشیائی تنظیم (اے ایف سی)نےپاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے انتخابات کوتسلیم کرنےسےانکار کرتے ہوئےمخدوم فیصل صالح کو ہی پی ایف ایف کا صدر قراردیدیا اور فیفا کی مشاورت سےسخت کارروائی کا عندیہ دیدیا۔جس کے بعد پاکستان کے عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔یادرہے کہ پی ایف ایف انتخابات میں قومی اسمبلی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ۔اے ایف سی کے جنرل سیکرٹری داتو وینڈسرجان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ اے ایف سی کی جانب سے پی ایف ایف کے انتخابات کےلیے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر محمد شعیب شاہین کو 4دسمبر کو متنبہ کیا گیا تھا کہ فیفا ایسوسی ایشنز کمیٹی کی جانب سے 26ستمبر 2018کو دئیے گئے فیصلےمیں فیصل صالح حیات کی زیرصدارت قائم پی ایف ایف کومارچ 2020 تک تنظیمی امورسرانجام دینےکی ہدایت کی گئی تھی اوراے ایف سی اس کمیٹی کےفیصلےپرعملدرآمدکرنےکی پابند ہے۔ فیفا نے متعلقہ اےایف سی کمیٹیوں کی مشاورت سے گائیڈ لائن جاری کرتےہوئے مارچ 2020کےبعدپی ایف ایف کی حیثیت کا جائزہ لےکرنئےانتخابات کرانےکااعلان کررکھا ہے،ایسے میں پی ایف ایف کےحالیہ انتخابات کواےایف سی تسلیم نہیں کرتی جوفیفاایسوسی ایشنزکمیٹیوں کےفیصلے کے برعکس منعقد کرائے گئے ہیں اور اے ایف سی مخدوم فیصل کو ہی پی ایف ایف کا صدر تسلیم کرتے ہوئے ان کی تنظیم کے ساتھ کام جاری رکھے گی،اے ایف سی نے نومنتخب صدر کو ماننے سےانکارکردیاہے۔نومنتخب صدراشفاق حسین نےاے ایف سی کوخط میں موقف اختیار کیاتھاکہ فیصل صالح حیات نےفیفا کوگمراہ کیاہے۔پاکستان بارے فیصلےسےپہلےفیفااپنا فیکٹ فائنڈنگز کمیشن بھجوائے۔ اے ایف سی نےخط کےجواب میں کہاگیاہےکہ پاکستان کے بارےمیں فیصلہ فیفا کانگریس اجلاس میں ہوچکا ہے۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کےجنرل سیکرٹری نےموقف اختیار کیا ہےکہ فیفا کی طرف سےپی ایف ایف کی موجودہ ایگزیکٹوکمیٹی کومارچ 2020تک مقرر کیا گیاہےاور ہم فیفا کانگریس کےفیصلےکےخلاف نہیں جا سکتے۔ہم پی ایف ایف کےصدرفیصل صالح حیات کےساتھ کام کرتےرہیں گے۔یادرہےپی ایف ایف کےنومنتخب صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن سیداشفاق حسین شاہ کی جانب سے 26دسمبر 2018کوصدراےایف سی شیخ سلمان بن ابرا ہیم الخلیفہ کوآگاہ کیا گیاتھا کہ سُپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں 18 دسمبر کوہونےوالےانتخابات میں پی ایف ایف کی نئی کابینہ منتخب کرلی گئی ہےجس کے جواب میں اے ایف سی نےان انتخابات کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا ہے۔