فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک-28 زخمی

0

منیلا(امت نیوز)فلپائن کے لگژری شاپنگ مال میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ منڈاناؤ کے شہر کوتاباتو میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر شاپنگ پلازہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں 3 کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جسے شاپنگ پلازہ کے دروازےپرنصب کیا گیا تھا، جبکہ سرچ آپریشن میں قریب نصب ایک اور بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More