سی آر اے اور پولیس کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سندھ پولیس کے اشتراک سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کراچی پریس کلب میں ہوا، ورک شاپ میں سینئر صحافیوں اور ایس پی صدر عبداللہ احمد نے رپورٹر کو کسی بھی دہشت گرد حملے کی صورت میں درپیش مسائل اور خود کو محفوظ رکھتے ہوئے فرائض انجام دینے کے حوالے سے لیکچرز اور پروجیکٹر کے ذریعے آگاہی دی۔اس موقع پر سینئر صحافی اور کراچی پرس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر اور سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے اپنے قیمتی تجربات کی روشنی میں میڈیا نمائندگان کو پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کام کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر سی آر اے کے صدر شاہد انجم نے کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی اور تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر انکے تعاون کا شکریہ ادا کیا، ورکشاپ میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شرکاء میں کراچی پریس کلب، سی آر اے اور سندھ پولیس کے اشتراک سے کی جانے والی ورکشاپ کی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More