سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی- پی پی کے ایک دوسرے کیخلاف محاذ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی و تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے مخالف جماعتوں اور اتحادی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قراردادیں اور تحریک التوا جمع کرانی شروع کر دی ہے ۔پی پی رہنما فرحت اللہ بابر کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد میں پی ٹی آئی کے پرویز خٹک و زلفی بخاری کے علاوہ ان کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے وفاقی وزراخالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کے بیرونی سفر پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔قرار دادکو 8جنوری کوہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گاتھا۔اس سے قبل فرحت اللہ بابر بھی وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کے نام خط میں اسی نوعیت کا مطالبہ کر چکے ہیں۔انہوں نے علیم خان ، جہانگیرترین،فہمیدہ مرزا وزیراعلیٰ خیبرپختون کے بیرونی سفر پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا ۔ادھر پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے ۔پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک التوا کی مخالفت کی تووہ سندھ اسمبلی نہیں چلنے دے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا ہے ۔پیپلز پارٹی کے2 گروپ بن چکے ہیں۔ہمیں عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس کا انتظار ہے۔سندھ اسمبلی میں تمام جماعتیں جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرنا چاہتی ہیں۔داری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریکِ التوا کو مسترد کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے، کیوں کہ ایم کیوایم، جی ڈی اے سمیت تمام جماعتیں جے آئی ٹی پر بحث چاہتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More