خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور(امت نیوز) ٹیبل ٹینس فیسٹول کے سلسلے میں شہید ملک اسامہ طاہر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، خواتین انفرادی مقابلوں میں اقراء رحمان نے نمراء رحمان کو تین دو سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، مردوں کے انفرادی مقابلوں میں سوات کے شاہ خان نے پشاور کے امم خواجہ کو گیارہ چھ ، گیارہ سات اورگیارہ نو سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹیم ایونٹ میں پشاور نے پہلی صوابی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔