عباس اور شاداب انجریزسے نجات پانے میں کامیاب
لاہور(امت نیوز ) جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم نے کیپ ٹان میں ڈیرے ڈال دیے۔محمد عباس اور شاداب خان انجریز سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے، گھٹنے کی تکلیف کا شکار حارث سہیل فٹنس کی بحالی کیلیے کوشاں ہیں، ورنون فلینڈر پروٹیز کو دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو شروع ہوگا، پہلے معرکے میں شکست کا سامنا کرنے والی مہمان ٹیم دوسرے مقابلے کیلیے کیپ ٹان پہنچ چکی، اس کیلیے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان انجریز سے مکمل طور پر نجات پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں، گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہ کھیل پانے والے حارث سہیل کی فٹنس بحال کرنے کیلیے کوشش جاری ہے، ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ دوسرے میچ تک تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔دوسری طرف جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنون فلینڈر بھی فٹ ہوگئے ہیں،پیسر کی غیر موجودگی میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اولیور نے 11وکٹیں اڑا دی تھیں، فلینڈر کی دستیابی کے بعد پیس بیٹری کا انتخاب سلیکٹرز کیلیے درد سر ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کیپ ٹان میں آخری بار فروری 2013میں مقابل ہوئی تھیں، یونس خان و اسد شفیق کی پہلی اننگز میں سنچریوں اور سعید اجمل کی 6وکٹوں کے باوجود میزبان ٹیم نے 4وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔