وزیراعظم سے رکن پنجاب اسمبلی امجد محمود کی ملاقات۔کارکردگی رپورٹ پیش
اسلام آباد(امت نیوز)پنجاب کے حلقہ پی پی 13 کے رکن اسمبلی حاجی امجد محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے حلقے کے مسائل، جن میں گیس، پانی ، واسا ، آر ڈی اے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ رکن اسمبلی نے وزیراعظم کو راولپنڈی میں پانی کے بحران سے آگاہ کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے پر زور دیا۔انہوں نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے ، جب کہ پوٹھوہار یونیورسٹی اور کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے اراضی دینے کی بھی حامی بھری۔حاجی امجد نے وزیراعظم کو راولپنڈی کے ایم پی ایز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی تجویز بھی پیش کی۔وزیراعظم نے رکن اسمبلی سے اتفاق کرتے ہوئے تجویز منظور کرلی ہے۔