پنجاب میں صنعتوں کیلئےبجلی کی قیمتیں کم

0

لاہور(امت نیوز) پنجاب میں صنعتوں کےلیےبجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 10 روپے فی کلو واٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔دوسرےصوبوں کی طرح یکساں قیمت پر بجلی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے معیشت کے لیے شاندار فیصلہ کرتے ہوئے اپٹما کا دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ کی صنعتوں پر ہوگا اپٹمارہنما عرصے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی باقی صوبوں کی طرح یکساں نرخوں پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا نے کیلئےکوشاں تھےجورنگ لےآئی ہیں۔گروپ لیڈرگوہراعجاز نے حکومتی ا قدم کوشاندارقراردیتےہوئے کہا کہ اس سے ایکسپورٹ بڑھے گی اور روزگار مواقع پیدا ہوں گے۔ہم پنجاب حکومت بالخصوص وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں جن کے ایک فیصلے سے پنجاب میں بند ملیں دوبارہ چلنے لگیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More