چیف جسٹس17جنوری کو ریٹائر ہونگے 2سال میں255ازخودنوٹس لئے

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )رواں سال 2019میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سمیت سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان ریٹائر ہوں گے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 17جنوی کو 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ 20 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہوں گے، علاوہ ازیں جسٹس شیخ عظمت سعید 27 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوسال میں 255ازخود نوٹس لیے جن میں سے بیشترنمٹادیے گئے باقی نمٹائے جارہے ہیں ۔موجودہ چیف جسٹس ہفتہ اور اتوار کوعدالت میں چھٹی کے باوجودبھی مقدمات کی سماعت کررہے ہیں اور لوگوں کوریلیف فراہم کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More