اثاثوں کی تفصیلات نہ دینےپر688ارکان پارلیمنٹ کوحتمی نوٹس

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی؍خبرنگارخصوصی)الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود سینیٹ کے 43، قومی اسمبلی کے 187، پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 80 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی جبکہ اراکین پارلیمنٹ کیلیےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرانےکی آخری مہلت15جنوری ہے۔ تفصیلات فراہم نہ کرنےوالوں کی رکنیت 16 جنوری کومعطل کردی جائےگی۔مجموعی طورپر ‏1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 688 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔‏ا ن میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، شہریار آفریدی، نورالحق قادری،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری,‏سردار اختر مینگل،وفاقی وزیر زبیدہ جلال، وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ،ینیٹر فیصل جاوید خان،علی نواز اعوان،وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان، وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی،‏وزیراطلاعات فواد چودھری، وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل،فاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،‏وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم،شاہدخاقان عباسی شامل،میجرطاہرصادق،پرویزاشرف،حناربانی،احسن اقبال بھی ہیں۔ گوشوارے جمع کروانے ارکان قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف ،سابق صدرآصف زردار ی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More