شہبازشریف کومہروں کی تکلیف-آپریشن کاامکان

0

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ (ن)کےقائدشہبازشریف مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے صحت یابی کےلیے کمرکےآپریشن کابھی امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پرگزشتہ رات ایم آر آئی کےلیےپمزاسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کےٹیسٹ کیےگئےجن کی رپورٹ سامنےآگئی ہے۔ایم آرآئی میں کمرکی تکلیف کی وجہ مہروں کی خرابی قراردی گئی ہے،پمزاسپتال کا میڈیکل بورڈآج بدھ کوشہبازشریف کاایک بارپھرطبی معائنہ کرےگا اورڈاکٹرزکی جانب سےمہروں میں دردکےلیےمیڈیسن کےساتھ آپریشن بھی تجویزکیاجاسکتا ہے۔واضح رہےکہ 27دسمبرکو شہبازشریف کی کمرمیں تکلیف بڑھنےپرڈاکٹرزکوفوری طورپرطلب کرکےان کا طبی معائنہ کرایاگیاتھا،ڈاکٹرزکی 3رکنی ٹیم نے منسٹرانکلیومیں شہبازشریف کامعائنہ کرنےکےبعدایم آرآئی ٹیسٹ تجویزکیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More