انجائناکی تکلیف پر مولانا طارق جمیل کی انجیوگرافی

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی نجی ہسپتال میں کامیاب انجیو گرافی کر دی گئی ہے اور اس دوران ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ وہ اس وقت لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے، انجیو گرافی کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج معالجے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More