نیلم میں بھارتی گولہ باری-فائرنگ کیخلاف مظفرآباد میں احتجاج
مظفرآباد(نمائندہ امت )بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم میں گولہ باری اور فائرنگ کے خلاف مظفرآباد میں کشمیری نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہریوں کو شہیداور زخمی کرنے اور املاک کی تباہی کے خلاف نعرہ بازی درجنوں کشمیری نوجوانوں نے مرکزی ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے دوران انگریزی میں لکھا گیا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں تحریریں درج تھیں مظاہرین نے بند کرو بند کرو گولہ باری بند کرو ،نیلم کو جیسے دو ہم کیا چاہتے آزادی جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی یوتھ پارلیمنٹ کی رکن مزدلفہ احمد ،اسلامی جمیعت طلبہ کشمیر کے ناظم شیخ عمر نزید ،قوم پرست کشمیری طالب علم رہنما سلیم وانی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا وادی نیلم پر بھارتی فوج نے جوگولہ بار ی کرکے دو لاکھ عوام کو محصور کردیا ،وادی نیلم کے عوام امن چاہتے ہیں اس کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔