مٹیاری میں توہین صحابہ پر اشتعال- گستاخ کیخلاف مقدمہ

0

بھٹ شاہ(نمائندہ امت)بھٹ شاہ میں صحابہ کرامؓ اور ازواج مطہراتؓ کی توہین پر ضلع مٹیاری کے اہلسنت عوام میں اشتعال پھیل گیا۔مقامی پولیس نے گستاخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ کے قریب گوٹھ علی محمد نظامانی کے رہائشی امیر علی نظامانی نے بھٹ شاہ تھانے پر مقدمہ درج کرایا ہے ، جس کے مطابق گوٹھ اجن شاہ کے رہائشی منٹھار علی ولد گل محمد ساریو نے واٹس ایپ میسیج کے ذریعے صحابہ کرامؓ اور ازواج مطہراتؓ کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے، جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھٹ شاہ تھانے پر امیر علی کی مدعیت میں منٹھار علی ساریو کے خلاف زیر دفع 298Aاور دفع 25Teligram Actکے تحت مقدمہ درج کرکے سب انسپکٹر پیر بخش بھٹی کو تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا ہے، لیکن تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔توہین صحابہ پر مٹیاری کے اہلسنت عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے ۔اہلسنت رہنمائوں نے اس واقعہ کو مذہبی دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گستاخ کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کرسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More