بھارت میں موبائل فون پر بات کرنے پر باپ نے بیٹی زندہ جلادی

0

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو موبائل پر کسی سے بات کرتے دیکھا تو اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں واقع ویرار میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جب 35 سالہ مرتضیٰ منصوری نے اپنی 16سالہ بیٹی شائستہ کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتا دیکھا تو غصے میں آگ بگولہ ہوگیا، بیٹی سے پہلے موبائل فون زمین پر پٹخ دیا اور پھر بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔بیٹی کی چیخیں سن کر ماں نے اہل محلہ کی مدد سے شائستہ کو اسپتال پہنچایا، لڑکی کی حالت دیکھ کر اسپتال انتظامیہ نے اسے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال لے جانے کا کہا، شائستہ کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، طبی عملے کا کہنا ہے کہ واقعے میں شائستہ کا 70فیصد جسم جھلس چکا تھا، ڈاکٹروں نے لڑکی کو بھرپور کوشش کی تاہم لڑکی کا جسم 70فیصد تک جھلس چکا تھا۔ماں کے مطابق شائستہ کو فون پر باتیں کرتا دیکھ کر شوہر کو شک گزرا کہ وہ کسی لڑکے سے بات کررہی ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا، دوسری جانب پولیس نے مرتضیٰ کو حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More