بجلی-پیٹرول پر اضافی ٹیکس کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس سے متعلق کیس میں نیب کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بجلی اورپٹرولیم مصنوعات پراضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی،قومی احتساب بیورونے رپورٹ عدالت پیش کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ معاملے کومزیدنہیں سن سکتے،نیب اس کودیکھے،عدالت نے نیب کوتحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔