اورنج ٹرین چلانے کاکنٹریکٹ تیار-آئندہ ہفتے ٹینڈرنگ کافیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)اورنج لائن ٹرین چلانےاورسالانہ مرمت کا کنٹریکٹ تیارکرلیاگیا،آئندہ ہفتے ٹینڈرفلوٹ کرنےکافیصلہ کیا گیا۔منصوبےکو11سال تک چلانے کا معاہدہ ہوگا۔سالانہ آپریشن اینڈ مینٹینس لاگت کا تخمینہ 6 ارب روپے لگایا گیاہے۔سالانہ بجلی بلوں کی مد میں حکومت 1ارب اخراجات بھی برداشت کرے گی۔معاملے پرتبدیلی سرکارتاحال تذبذب کاشکار ہے،تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نےاپنا لائحہ عمل تیار کرلیا۔فی کلومیٹرکےبجائےفکس لاگت کی بنیاد پر کنٹریکٹ کافیصلہ کیا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی 27ٹرینیں چلانےکی پابندہوگی۔ٹرین اورٹریک کی مینٹینس بھی کمپنی کےذمہ ہوگی۔ایلی ویٹرز، ایکسی لیٹرز، جنریٹرز کی فیولنگ بھی کنٹریکٹ میں شامل ہوگی۔ سگنل سسٹم، لائٹ سسٹم، فائر فائٹنگ، بلڈنگ آپریشنز بھی کنٹریکٹ میں شامل ہوں گے۔ ملازمین کی تنخواہیں بھی کنٹریکٹ حاصل کرنےوالی کمپنی دےگی۔ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین منصوبےپرسالانہ آپریشنل کاسٹ6ارب سے زائدمتوقع ہے۔6 ارب روپےکی سالانہ آپریشنل کاسٹ سبسڈی کی مدمیں دی جائےگی جبکہ بجلی کی مد میں سالانہ ایک ارب روپےحکومت پنجاب دے گی۔ ذرائع کےمطابق اورنج ٹرین چلانے کے لئے انٹرنیشنل کنٹریکٹ کاٹینڈرآئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More