بیماری کے بہانے پیشی سے گریزاں مشرف کی سیاسی سرگرمیاں

0

مردان (نمائندہ امت) بیماری کےبہانے عدالت میں پیشی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کرنے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور مردان میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف او رزرداری کی باریوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ،قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا اورملک کو اپنے مفادات کے لئے یرغما ل بنایاگیا اس مملکت خداد کے ساتھ بے پناہ ظلم کیاگیا ،ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے اوریہ کمی ہماری جماعت پوری کرے گی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مہرین ملک ،شیرعالم خان خٹک ،صاحبزادہ ریاض خان،میر عالم خان ،شبنم خان اورسیدر احت علی باچا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ میں 2013میں اپنی مرضی سے پاکستان آیا تھا کسی نے بلایانہیں تھا میرے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں میں تین سال تک پاکستان میں رہا مجھے دوبارہ صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ نے آرمی چیف اور صدر پاکستان کے منصب پر فائر کیا جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے میں نے پاکستان سے کچھ لینا نہیں دیناہے گذشتہ انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف تیسری قوت بن کر ابھری ہے وطن عزیز کی خاطر ہمیں پی ٹی آئی کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ اگر خدانخواستہ تیسری قوت بھی ناکام ہوچکی ہے تو لٹیرے ایک بار پھر ملک کے سیاہ وسفید پر قابض ہوں گے ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے کیونکہ اگر یہ دونوں لٹیرے واپس آئے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے اس وقت ملک میں کوئی سیاسی جماعت قومی جماعت کہلانے کی حق دار نہیں مسلم لیگ پنجاب ،پیپلزپارٹی سندھ جبکہ اے این پی خیبر پختون تک محدود ہوگئی ہیں ہمیں ایسی پارٹی چاہئے جو تمام صوبوں میں جڑیں رکھتی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More