ڈائریکشن اسکولز گروپ کے تحت کراچی کیمپسز متعارف کرانے کی تقریب
کراچی(بزنس رپورٹر)ڈائریکشن گروپ آف اسکولز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب محمد خان ، ہیڈ آف مارکیٹنگ عبید مظفر اور نیٹ ورک ایسوسی ایٹ عبدالرزاق پردیسی نے کہا ہے کہ ڈائریکشن اسکولز پاکستان کے 30شہروں میں 50سے زائد کیمپس کے ساتھ پہلے ہی سال تیزی سے ابھرتا ہوا نیٹ ورک ہے ۔ اس کے سسٹم 21سنچری لرننگ ، ایس ٹی ای ایم کلاسز ، ناظرہ ، حفظ القرآن ، کنسیپچول لرننگ ، تربیہ کلاسز ، اسلامک مونٹیسوری اور اسپوکن انگلش کلاسز شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ آفس ڈی ایٹ ، بلاک ایٹ نزد مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں کراچی کیمپسز کا تعارف کرانے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ثاقب خان نے کراچی میں آئندہ سیشن کے لیے متعارف کرائے جانے والے کیمپسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران صحافیوں کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ وہ کیسے محفوظ ، بامقصد منافع بخش سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، کیونکہ کیمپس سائٹ سلیکشن اور اسٹیبلشمنٹ گائیڈنس سے لیکر مارکیٹنگ ، ایڈورٹائزمنٹ ، برانڈنگ اور میڈیا منیجمنٹ تک ہر پہلو پر اہم سہولیات فراہم کرتا ہے ۔پریس کانفرنس میں ویب پورٹل www.directionschools .com کو وزٹ کرنے اور تعلیمی سسٹم کو جوائن کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔