میئر کاروباری طبقے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں-اسمال ٹریڈرز

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرگنائزیشن آف آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد، عثمان شریف ، نوید احمداور دیگر رہنمائوں نے تجاوزات کے نام پر قانونی دکانوں کو گرانے اور ہزاروں افراد کو بے روزگار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں نہ صرف چھوٹے دکانداروں اور کاروباری طبقے کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں بلکہ اپنے اختیارات اور حد سے بھی تجاوز کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بے دخل ہزاروں افراد کو متبادل روزگار فراہم اور ان کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔اس عمل میں کراچی چیمبر کو بھی شامل کیا جائے۔ رہنمائوں نے کہا کہ میئر کی جانب سے آپریشن پھر شروع کرنے کا اعلان وفاقی حکومت کی معیشت کو بہتر اور درست کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ۔سپریم کورٹ نے تجاوزات خاتمے اور پارکوں و کھیل کے میدانوں پر سے قبضے ختم کرانے سمیت راستے کھلوانے کے احکامات دیے تھے، لیکن میئر واضح احکامات کو نظرانداز کرکے صرف چھوٹے دکانداروں، مارکیٹوں اور کاروباری مراکز تباہ کرنے پر لگ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More