نائیک و اہلخانہ سےمتعلق جے آئی ٹی کی آبزرویشن غیر ذمہ دارانہ قرار

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے جعلی اکاوٴنٹس کیس میں فاروق ایچ نائیک اور ان کے خاندان سے متعلق جے آئی ٹی کی آبزرویشن غیر ذمہ دارانہ قراردی ہے،عدالت نے لطیف کھوسہ کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکالت جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نے 31 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیاہے کہ حکومت نے اہم سیاستدانوں، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا کے نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیے ، وفاقی کابینہ نے محض جے آئی ٹی کی سفارش پر لوگوں کے نام ای سی ایل پر ڈالے۔عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا کہ لطیف کھوسہ کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کی جائیں ، فاروق ایچ نائیک اور ان کے خاندان سے متعلق جے آئی ٹی کی آبزرویشن غیر ذمہ دارانہ ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لیتے وقت اس آبزرویشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت فاروق ایچ نائیک کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکالت سے دستبردار نہیں ہونے دے گی، وہ اپنے موکلان کی وکالت جاری رکھیں اور ان کی جانب سے جواب رواں ہفتے جمع کرائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More