نیب سے عدم تعاون پر پی ڈی اے ڈائریکٹر سمیت3ملازمین کا تبادلہ

0

پشاور (نمائندہ امت) قومی احتساب بیورو (نیب) سے تحقیقات کے سلسلے میں تعاون نہ کرنے پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر روڈ ٹو اور ان کے دفتر کے دیگر عملے تبادلہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے ساتھ عدم تعاون پر ڈاریکٹر جنرل پی ڈی اے نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر روڈ II عبدالغفور، اعجاز آفس اسسٹنٹ، گل شاد کلرک نیب کے متعلقہ عملے سے تعاون نہ کرنے پر تبادلہ کر دیا۔ پی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم سے تعاون نہ کرنے پر پی ڈی اے کے مذکورہ بالا حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ پی ڈی اے ذرائع کہنا ہے کہ نیب کو تمام ریکارڈ دیدیا گیا ہے نیب کے ساتھ مکمل طور پر تعاون جاری رکھا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More