پاکستان کیلئے چین میں جدید جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع

0

راولپنڈی (امت نیوز) چین نے پاکستان کے لیے چار جدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع کر دی جو گائیڈڈ میزائیل سسٹم سے لیس ہوگا۔ دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا جہاز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔چین کا پاکستان سے دوستی نبھانے کے لیے ایک اور بڑا اقدام، بیجنگ نے چار جدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع کر دی۔ چینی میڈیا کے مطابق جنگی بحری جہاز گائیڈڈ میزائیل سسٹم سے لیس ہوگا جس میں ریڈار سے لے کر میزائل تک تمام سسٹم چینی ساختہ ہوگا۔دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا جہاز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ تیاری کے بعد اس جہاز کو پاکستان نیوی کا سب سے بڑا بحری جہاز ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More