سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر قرض کی تیسری قسط رواں ماہ موصول ہو گی- وزارت خزانہ

0

اسلام آبا (اے پی پی) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی تیسری قسط رواں ماہ موصول ہو جائے گی۔ یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتائی گئی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ رقم میں سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں جبکہ بقایا ایک ارب ڈالر کی رقم رواں ماہ کے دوران جاری کر دی جائے گی۔ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی فراہمی سے متعلق ایک خبر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عہدیدار نے بتایا کہ وہ اس حوالہ سے حتمی اعداد و شمار نہیں دے سکتے تاہم یہ ضرور ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلہ میں مذاکرات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More