ورلڈ پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے کیمپ آج لگے گا
لاہور۔یکم جنوری(اے پی پی )ورلڈ پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لئے کیمپ3جنوری کونیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیںلگےگا جس میں شرکت کےلئے48کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔پی ایچ ایف کے ترجمان راجہ محسن کے مطابق ورلڈ پرو ہاکی لیگ میں چار سال تک دنیا کی بہترین آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جن کے ساتھ کھیل کر قومی ٹیم کی پرفامنس میں نکھار آئے گا۔کھلاڑی صف اوّل کی ہاکی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل کریں گے،ورلڈ پرو ہاکی لیگ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے،ورلڈ پرو ہاکی لیگ کے کیے قومی ٹیم کا کیمپ طلب کر لیا گیا ہے،کیمپ میں اڑتالیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا۔کیمپ میں کھلاڑی تین جنوری کو رپورٹ کریں گے،ابتدائی چھ میچز کے لیے کوچنگ ریحان بٹ اور دانش کلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف ورلڈ پرو لیگ کی تیاریوں کے لیے ہر ممکن وسائل کوشش کرے گی،صدر پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔