بلاول-صنم بھٹو اور آصفہ زرداری کا سخت سیکورٹی میں دورہ لیاری

0

کراچی (رپورٹ: رفیق بلوچ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجمعرات کوسخت سیکورٹی میں لیاری کا دورہ کیا، عام انتخابات میں شکست کے بعد لیاری کے پہلے دورے میں انکے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو، بہن آصفہ بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور راشد ربانی بھی تھے۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظام دیکھنے میں آئے۔ چاکیواڑہ پہنچنے پر سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری، پی پی جنوبی کراچی کے صدر خلیل ہوت،چیئرمین یوسی8 کلری عبدالمجید بلوچ اورچیئرمین یوسی7بغدادی لالہ عاشق حسین،چیئرمین یوسی نمبر 15نوالین حاجی حسن اور دیگر نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری معروف بلوچی شاعر و ادیب مرحوم ظہور شاہ زیبی کی رہائش گاہ جاکر انکے اہل خانہ سے ملاقات اور ان کے انتقال پر تعزیت کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مرحوم عظیم شاعر و ادیب تھے، ان کا پی پی اور بی بی شہید کیلئے لکھا گیالازوال نغمہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ ظہور شاہ زیبی کا انتقال 90کے دہائی میں ہوا۔ مرحوم نے 80کی دہائی میں پیپلز پارٹی اور شہید بینظیر کیلئےشہرہ آفاق نغمہ ”تیر بجاں“ لکھا جو آج بھی آج بھی جیالوں کی روح کو گرماتا ہے اور وہ بے قابو ہو کر جھومنے لگتے ہیں۔ مختصر دورے کے دوران انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالخالق جمعہ کے گھر جاکر انکے عزیز کے انتقال پرتعزیت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More