ون ڈے سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کردیئے
لاہور(امت نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان چند رو زمیں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز انیس جنوری سے ہوگا، ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کا آغاز کردیاگیاہے۔حارث سہیل فٹنس مسائل کی وجہ سے پوری سیریز سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے ساتھ محمد رضوان، اور عابدعلی کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔پیسرمحمد عباس کی ٹیم میں شمولیت ان کی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس سے مشروط ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان اور آصف علی کے لیے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہاہے۔فخرزمان،امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفراز احمد،شعیب ملک، محمد رضوان، عابد علی ،شاداب خان،فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر،عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری اور محمد عباس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔