رافیل نڈال برسبین ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

0

میڈرڈ (امت نیوز)سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ عالمی نمبر دو نڈال نے بتایا کہ میں برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتا تھا تاہم ایم آر آئی سکین کے بعد ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کی ہے، آسٹریلین اوپن سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ میں بھرپور انداز سے ٹورنامنٹ کھیلنے کے قابل ہو جاؤں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More