سابق ڈی سی ملیر ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کے منتظم جج نے غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں گرفتار سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کو 14 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔سماعت پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسکیم 33میں 27 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ۔غیر قانونی الاٹمنٹ سے خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد نقصان پہنچایا گیا۔ سابق ڈپٹی کمشنر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے متعدد کیسز میں نیب کو مطلوب تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More