متحدہ ٹارگٹ کلر ۔بھتہ خور۔ منشیات فروشوں سمیت 62گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز ۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر، قبضہ مافیا، اسکول کالج کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 62 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور سامان برآمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گلبہار سے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر سردار کو گرفتار کیاگیا جو پولیس کانسٹیبل سیف اللہ کے قتل ۔مقابلوں سمیت 500ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہے۔ کلاکوٹ اور میٹھادر سےلیاری گینگ وار کے سرفرارزتاج اور اویس کو گرفتار کیا گیا جو بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ مبینہ ٹاون، عوامی کالونی اور کورنگی سےڈکیتی اسٹریٹ کرائم میں ملوث طاہر نواز شاہ ، سلمان اللہ،عاشق اور محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا ۔ عوامی کالونی اور لیاقت آباد سے محمد زبیر عرف جمعہ اور انتخاب احمد پکڑے گئے جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ سکھن اورسر سید سے منشیات فروش عبدالرشید اور عبدالغفار کوگرفتار کیاگیا ۔ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سرجانی پولیس نے قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں رشید، عبدالکریم، غلام حیدر، سلمان، ریاض، علی ،مختیار، محمد الیاس، اللہ دتہ،غلام حسین، محمد اکبر، انیس، نوید، شاہد، محمد صادق اور محمد اخترکو گرفتارکرلیا ۔ کورنگی سے 6ملزمان نبیل خان، کنیالال، امبر کمار، توقیر احمد، اکرم شاہ اور محمد کاشف کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیاگیا ۔ ماڑی پور سے عالم خان عوامی کالونی سے مفرور ملزمان داؤد خان اور عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا۔ عزیز بھٹی پولیس نے محمد اقبال کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں سجاد اور عابد کو گرفتار کرلیا ،سہراب گوٹھ میں فحاشی کے اڈے سے رانی، فوزیہ اور اصغر کو گرفتار کرلیا۔ عزیز آباد سے 2اسٹریٹ کرمنل مقصود اور عادل پکڑے گئے ۔ مومن آباد سے منشیات فروش مراد بخش ،مدد علی،اصغر علی ،عمیر کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلی۔ رضویہ سے ارشد اور اقبال کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلیا۔ لانڈھی سے موٹر سائیکل لفٹر اور 2ڈ اکو سمیع اور شہزاد کو گرفتار کرلیا۔ شرافی گوٹھ سے عبداللہ جان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ریڑھی گوٹھ سے اسلام الدین اور عبدالرشید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دوسر ی کارروائی میں ایرانی ڈیزل مافیا کے 2کارندوں جاوید اور اسد کو گرفتار کر کے 350لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔