پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں سازشی گروہ ہے- فضل الرحمن

0

سکھر (نمائندہ امت) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں سازشی گروہ ہے۔ یہ ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مقابلے کیلئے میدان میں اترچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چوں چوں کا مربہ اور کریٹوں کا مجموعہ ہے، اس کا کام سیاست کرنا نہیں، بلکہ شرارت کرنا ہے یہ سازشی لوگ غیر ملکی قوتوں کی ایما پر ملکی مذہبی اسلامی اساس کیخلاف سازش کرکے ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں ہم پوری عوامی سیاسی قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے کا عزم کرکے میدان میں اترچکے ہیں پوری قوم اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہے جلد یہودی ایجنٹوں کی حکومت کو بھگا کر دم لیں گے۔ سکھر میں جے یو آئی کے صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماؤں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، عبدالرزاق عابد لاکھو، مولانا عبیداللہ بھٹو، ابن آزاد، مولانا عبدالحق مہر، مفتی سعود افضل ہالیجوی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سازشی گروہ ہے جو کہ کرپشن کا مجموعہ ہے جسے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے جعلی مینڈیٹ دیکر ملک پر مسلط کیا گیا ہے جسے عوام نے تسلیم نہیں کیا۔ ہمارے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت حکمرانوں کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار اور بغاوت کا اعلان ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اداروں کا دل سے احترام کرتے ہیں جبکہ موجودہ حکمراں اداروں کیخلاف سازش کررہے ہیں اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 27جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خاں میں ہونے والے ملین مارچ میں 10لاکھ افراد شرکت کرکے یہودی ایجنڈوں کے طابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More