اورنج لائن کی تعمیراتی کمپنیوں کو 1 ارب ادائیگی کا حکم

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو اورنج لائن منصوبہ کی تعمیراتی کمپنیوں کو ایک ارب روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کے لئے بلوں کی ادائیگی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے انہیں کام کی اجرت ساتھ ساتھ ملنی چاہیے۔ تاہم ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ ادائیگیوں کے لئے تعمیراتی کمپنیوں کے کام کی پیمائش ہونی ضروری ہے۔تعمیراتی کمپنی کے وکیل نے درخواست کی کہ منصوبہ پہلے ہی 22ماہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، ادائیگیوں کے معاملہ پر کوئی تنازعہ نہیں ہے، لیکن ہمیں 40 اور 60کروڑ کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔منصوبہ پر 97 فیصد تک سول ورک مکمل ہوچکا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منصوبے کی عدالت خود نگرانی کر رہی ہے ۔عوامی سہولت کے پیش نظر عدالت نے ٹائم فریم مانگا تھا۔اورنج لائن کی وجہ سے کئی لوگ بری طرح متاثر ہوئے۔ گندے پانی سے لاہور میں پھر ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے۔ناقص کام ہوا تو سزا بھی عدالت ہی دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More