خشوگی قتل کیس کے 5 ملزمان کو سزائے موت کی سفارش

0

ریاض(امت نیوز)سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل سعود المعجب نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کی پہلی سماعت جمعرات کے روز ریاض کی فوجداری عدالت میں ہوئی۔المعجب کے مطابق قتل کے 11 ملزمان اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر استغاثہ نے مطالبہ کیا کہ خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے پر5ملزمان کو موت کی سزا دی جائے۔ استغاثہ نے تصدیق کی کہ خشوگی کے قتل کے حوالے سے ثبوت طلب کرنے کے لیے ترکی کو 2یادداشتیں ارسال کی جا چکی ہیں اور اب ترکی کے جواب کا انتظار ہے۔سماعت کے اختتام پر ملزمان کو جوابات داخل کرنے کے لیے مہلت دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More