مولانا سمیع الحق کے ڈرائیور کا جھوٹ پکڑا گیا

0

لاہور(امت نیوز) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔شہید رہنما کے ڈرائیورکا جھوٹ پکڑا گیا۔فرانزک سائنس ایجنسی میں احمد شاہ کا پولی گرافی ٹیسٹ کیا گیا جس میں احمد شاہ درست جواب نہ دے سکا۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات کےلیے 10افراد کے پولی گرافی اور ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے، تین افراد کے ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے میچ کرگئے، لیکن ان کا قتل سے تعلق نہ نکلاجبکہ مولانا کا ڈرائیور پولی گرافی ٹیسٹ کے دوران مبینہ طورپر جھوٹ بولتا رہا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور احمد شاہ سے 2 سوال کیے گئے، کیا وہ قتل کرنے والوں کو جانتا ہے؟ ڈرائیور سے دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ کیا وہ قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہا؟ذرائع کا کہنا ہےکہ فرانزک سائنس ایجنسی نے 9 دیگر افراد کے بھی ڈی این اے اور پولی گرافی ٹیسٹ کیے جس میں 3 افراد کے ڈی این اے کمرے سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کرگئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں افراد نے پولی گرافی ٹیسٹ میں سچ بولا اور ان کا قتل سے تعلق نہیں نکلا۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More