ایرانی دارالحکومت تہران پراسرار بدبو کی لپیٹ میں آ گیا

0

تہران(امت نیوز) ایرانی دارالحکومت کو پراسرار بو کی لپیٹ میں ہے۔ہزاروں ایرانیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے شہر میں سلفر یا سڑی ہوئی مچھلی کی پھیلی ہوئی بو کی شکایت کی۔ایک شخص نے لکھا کہ بدبو بدعنوانی کرپشن، چوری، فراڈ اور جبر کی ہے۔ فارسی میں ٹویٹر پر بدبو، پراسرار بدبو، اور ناگوار بدبو کے ہیش ٹیگ گردش کر رہے ہیں۔کئی بڑے اخبارات میں اس حوالے سےخبریں بھی شائع ہوئی ہیں۔اب تک علم نہیں ہو سکا کہ یہ بوپھیلی کہاں سے ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر کے انقلاب چوک میں گٹر پائپ لائن پھٹنے سےبو پھیل رہی ہے۔اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ بھی تشویش کی بات نہیں۔گٹر پائپ لائن بھی نہیں پھٹی۔ پریشانی وتشویش کی کوئی بات نہ ہونے کے سرکاری دعوے پرایرانی شہری ناگواری کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب بھی حکام کسی بات کی تردید کرتے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے اس میں کچھ سچائی چھپی ہے۔ حکام کی تردید سے ہی ہمیں بہت سی چیزوں کا علم ہوتا ہے۔ ایک مقامی اخبار نے حکام کو تردیدی بیانات جاری کرنے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس کا سبب معلوم کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More