نیب نے 6 لاء آفیسرز کی خدمات حاصل کرلیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب نے سندھ ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں 6 لاءآفیسرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔جن میں سید کوثر علی بخاری،خالد محمود اعوان،شہباز ایڈوکیٹ،نورین اقبال،سہیل احمد اور رابعہ کنول شامل ہیں جبکہ سید کوثر علی بخاری ، خالد محمود اعوان سندھ ہائیکورٹ میں نیب کے مقدمات کی پیروی کریں گے اس کے علاوہ ،جبکہ دیگر تمام وکلا احتساب عدالت میں ریفرنس کی پیروی کریں گے۔تمام چھ وکلاءکی ماہانہ تنخواہ پر ایک سال کے لئے خدمات حاصل کی گئیں ،گذشتہ سال نیب کی پیروی کرنے والے پانچ وکلاءنے استعفیٰ دے دئیے تھے۔