نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانے پر شہری کا اہلکار سے جھگڑا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھارادر میں نو پارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانے پر شہری مشتعل ہوگیا اور زبردستی لفٹر میں چڑھ کر موٹر سائیکل اتارلی۔جھگڑے کے دوران ٹریفک اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کھارادر میں سڑکوں پر ڈبل پارکنگ کی جانے والی موٹر سائیکلیں لفٹر کے ذریعے اٹھائی جارہی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل اٹھانے پر نوجوان مشتعل ہوگیا اور زبردستی لفٹر پر چڑھ کر موٹر سائیکل اتارلی۔ اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی، جس پر اس نے جھگڑا کیا۔اس دوران ایک شہری موبائل فون سے ویڈیو بناتا رہا، جس میں مذکورہ نوجوان کو لڑتے ہوئے اور اپنی موٹر سائیکل نیچے اتارتے ہوئے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو جب روکا، تو اس نے سپاہیوں سے تلخ کلامی کی اور اسی دوران جھگڑا بڑھ گیا۔ نوجوان نے سپاہی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی وردی بھی پھاڑ ڈالی، جس کے بعد لفٹر کے ڈرائیور سپاہی جاوید خان کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔دوسری جانب آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More