تحریک لبیک کے 15 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 3 ایم پی او کے تحت تحریک لبیک کے گرفتار 15 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ جمعہ کو تھانہ شہزادٹاوٴن پولیس نے 6جبکہ تھانہ آئی نائن پولیس نے 9کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے بعد فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے دوران مختلف مقامات سے تحویل میں لیا گیا ۔فاضل جج شاہ رخ ارجمند نے تمام افرادکو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا ۔