امریکی ایوان نمائندگان میں13روز سے جاری جزوی سرکاری شٹ ڈاون ختم کرنے کابل منظور

0

واشنگٹن ڈی سی (امت نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کا چارج سنبھالتےہی ڈیموکریٹس نے امریکی صدرٹرمپ کے سرحدی دیوار کی فنڈنگ کےمعاملے پر13روز سے جاری جزوی سرکاری شٹ ڈاون ختم کرنے کابل منظورکرلیا۔ بل 239اور192 کے فرق سے منظورہوا۔ 5ریپبلکنز نےبھی ووٹنگ میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ایوان نمائندگان نے سرحدی دیوار کیلئےصدرٹرمپ کی فنڈنگ کامطالبہ مسترد کرتے ہوئےکہا کہ کوئی اضافی فنڈنگ نہیں کی جائےگی،امریکی صدرٹرمپ نےسرحدی دیوارکی تعمیر کیلئےاضافی 5بلین ڈالرفنڈنگ کامطالبہ کیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More